پاکستان
19 مارچ ، 2013

سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کا ہوم ورک مکمل

سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کا ہوم ورک مکمل

اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کا ہوم ورک مکمل کر لیا۔انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کا نوٹیفکیشن سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد آج ہی جاری کر دیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کوشیر، مسلم لیگ ق کو سائیکل ، پیپلز پارٹی کو تیر، ایم کیو ایم کو پتنگ،عوامی نیشنل پارٹی کو لالٹین الاٹ کی گئی ہے۔ پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کو مکا، نیشنل پیپلزپارٹی کو ٹریکٹر، مسلم لیگ فنکشنل کو پھول ،پاک مسلم الائنس کو مچھلی کا انتخابی نشان دیا گیا ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کو چھتری، پاکستان غریب پارٹی کو کرسی ، پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کو درخت ،بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کو اونٹ ، تعمیر پاکستان پارٹی کو ہتھوڑا اور پاکستان اتحاد تحریک کو تتلی کا نشان الاٹ کیا گیا۔

مزید خبریں :