پاکستان
19 مارچ ، 2013

پاکستان پیپلزپارٹی کے نام سے رجسٹریشن ،الیکشن کمیشن میں سماعت

پاکستان پیپلزپارٹی کے نام سے رجسٹریشن ،الیکشن کمیشن میں سماعت

اسلام آباد… پاکستان پیپلزپارٹی کے نام سے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں جا ری سماعت میں پیپلز پارٹی کے راہنما جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کو پی پی پی کے نام سے رجسٹر نہیں کیا جا رہا تھا،سال 2002 اور 2008 کا الیکشن پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکے نام سے لڑا،اس موقف پر الیکشن کمیشن نے جہانگیر بدر کو 25 مارچ تک رکارڈ پیش کرنے کی مہلت دی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے وکیل نے دلائل دیئے ہیں کہ ذوالفقار علی بھٹو سینئر کا پوتا ذوالفقار بھٹو جونیرہی پارٹی کا حقیقی وارث ہے،ہم اصل پیپلزپارٹی ہیں، تیر کا نشان ہمارا حق ہے ہمیں دیا جائے۔

مزید خبریں :