پاکستان
19 مارچ ، 2013

وزیراعلیٰ ہاوٴس میں تقریب مضر صحت پانی پینے سے خواتین کی حالت غیر

کراچی…وزیراعلیٰ ہاوٴس سندھ میں سانحہ عباس ٹاوٴن کے متاثرین کو امدادی چیک دینے کی تقریب کے دوران پانی پینے سے خواتین کی طبیعت خراب ہو گئی جس کے بعد متاثرہ خواتین کو طبی امدادفراہم کی جا رہی ہے۔تقریب میں شریک کئی خواتین کی مضر صحت پانی پینے سے حالت خراب ہو ئی۔ پریس سیکریٹری وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ایک، دو خواتین کو پانی پینے سے کوئی مسئلہ ہوا ہے جنہیں طبی امدادفراہم کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :