پاکستان
19 مارچ ، 2013

کراچی میں فائرنگ،ڈاکٹر اسد عثمان اور محافظ جاں بحق

کراچی میں فائرنگ،ڈاکٹر اسد عثمان اور محافظ جاں بحق

کراچی …کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹر اسد عثمان اور ان کا محافظ جاں بحق ہو گیا۔ناظم آباد کے علاقے میں انو بھائی پارک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کار پر فائرنگ کی،جس سے عباسی شہید اسپتال کے میڈیکل وارڈ 3 کے انچارج ڈاکٹر اسد عثمان اور ان کا محافظ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اسد عثمان کو نامعلوم ملزمان کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں، جس کے باعث انہوں نے نجی گارڈ بھی رکھا تھا۔

مزید خبریں :