19 مارچ ، 2013
پشاور… خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کر دی گئی،گورنر نے اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس پر دست خط کر دیئے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختون خو ا امیر حیدر ہو تی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گزشتہ روز رات گئے گورنر ہاوٴس بھجوائی تھی جس پر گونر کے پی کے انجینئر شوکت اللہ نے دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل ہو گئی ہے ۔واضح رہے کہ نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز کی تقریب حلف برداری کل شام پانچ بجے ہو گی۔