پاکستان
03 مارچ ، 2012

پنجاب بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع

پنجاب بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع

لاہور… پنجاب بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہو گئے۔ امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144 لگادی گئی۔لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ترجمان کے مطابق لاہور بورڈ کے زیراہتمامقصور،ننکانہ صاحب،شیخوپورہ اور اوکاڑہ اضلاع کے 4لاکھ 37 ہزار طلبہ امتحان میں شریک ہوں گے اور یہ امتحانات17 مارچ تک جاری رہیں گے۔امیدواروں کے لئے 827 امتحانی سینٹرز بنائے گئے ہیں اورامتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت عملے اور امیدواروں کے امتحانی مراکز میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہو گی۔ترجمان کے مطابق بورڈ کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت نے بھی بوٹی مافیا کی بیخ کنی کے لئے چھاپہ مارخصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

مزید خبریں :