03 مارچ ، 2012
لندن… این جی ٹی… برطانیہ میں تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانے والے ایک شخص پر کورٹ نے18ماہ ڈرائیونگ کی پابندی اور2ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانوی کاؤنٹی لنکن شائر سے تعلق رکھنے والے اس باشندے کو پولیس نے چند ماہ قبل کیمبرج شائر کی مصروف شاہراہ پربیحد لاپرواہی سے 156میل فی گھنٹہ کی رفتار سے موٹر بائیک دوڑاتے ہوئے ، جو مقررہ حد سے دو گنا زیادہ ہے،8منٹ تک پیچھا کرنے کے بعد پکڑا تھا۔