پاکستان
20 مارچ ، 2013

پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موبائل فون استعمال نہ کریں، جسٹس (ر) طارق پرویز

پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موبائل فون استعمال نہ کریں، جسٹس (ر) طارق پرویز

پشاور … خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) طارق پرویز نے ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کا پہلا حکم نامہ جاری کر دیا۔ نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا طارق پرویز سے چیف سیکریٹری غلام دستگیر اور آئی جی پی محمد اکبر خان نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر نگراں وزیر اعلیٰ طارق پرویز نے دونوں سرکاری حکام کوہدایت کی کہ وہ ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے موبائل فون کے استعمال کو روکیں اور ان احکامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، جبکہ پولیس فورس میں موبائل فون کے استعمال سے متعلق طریقہ کار بھی وضع کیا جائے۔ اس سے قبل نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ، وزیراعلیٰ ہاوٴس پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

مزید خبریں :