25 مارچ ، 2013
آکلینڈ…نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم مشکلات کا شکار ہے، مہمان ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے مزید 391 رنز درکار ہیں، آکلینڈ میں جاری میچ کے چوتھے دن کیوی اوپنر پیٹر فلٹن چھائے رہے۔ پہلی اننگز میں 136 رنز بنانے والے بیٹسمین نے دوسری اننگز میں بھی سنچری بناڈالی، فلٹن کے 110 رنز کی بدولت کیوی ٹیم نے دوسری اننگز 6 وکٹ پر 241 رنز بناکر اننگ ڈکلیئر کردی۔ کپتان برینڈن میک کولم 67 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔481 رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا، چوتھے دن کے اختتام پر مہمان ٹیم نے 4 وکٹ پر 90 رنز بنالئے تھے۔ مہمان ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے اب بھی 391 رنز درکار ہیں اور انکی 6 وکٹیں باقی ہیں۔