پاکستان
03 مارچ ، 2012

تیزاب سے جلانے کیخلاف قانون پنجاب میں بھی نافذ کیا جائے، رخسانہ

تیزاب سے جلانے کیخلاف قانون پنجاب میں بھی نافذ کیا جائے، رخسانہ

اسلام آباد … آسکر ایوارڈ یافتہ ڈاکیومنٹری فلم سیونگ فیس کی مرکزی کردار رخسانہ یاسر نے وزیر اعلی ٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ تیزاب سے جلانے کے خلاف قانون پنجاب میں بھی نافذ کریں۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے سیونگ فیس کی کردار رخسانہ یاسر نے بتایا کہ ان پر تیزاب پھینکنے والے ان کے شوہر اور سسرال والے تھے تاہم بعد میں راضی نامہ ہوگیا۔ رخسانہ کا کہنا تھاکہ فلم سیونگ فیس کو آسکر ایوارڈ ملنا ان کیلئے بھی خوشی کا سبب ہے اور اس فلم سے معاشرے میں تبدیلی آئے گی۔ رخسانہ کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے اور اسے تیزاب سے جلائے جانے کے بعد بحالی میں 2 سال لگے۔

مزید خبریں :