پاکستان
03 مارچ ، 2012

کراچی میں مجھ سے منسوب واقعہ من گھڑت کہانی ہے، یادگار رئیسانی

کوئٹہ … وزیراعلیٰ بلوچستان کے صاحبزادے نوابزادہ یادگار رئیسانی نے کہا ہے کہ کراچی میں مجھ سے منسوب کیا جانے والا واقعہ پولیس کی من گھڑت کہانی ہے جس کا مقصد ہماری سیاسی اور قبائلی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ یہ بات انہوں نے جیو نیوز سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ نوابزادہ یادگار رئیسانی نے کہا کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت وہ اپنے گھر پر موجود تھے جسے ثابت بھی کیا جاسکتا ہے، واقعہ کی ایف آئی آر میں حسن رئیسانی کا ذکر کیا گیا ہے جبکہ نواب اسلم رئیسانی کا اس نام کا کوئی بیٹا ہی نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ مجھ پر اس واقعہ میں ملوث ہونے کا الزام بے بنیاد ہے، متعلقہ تھانے کا ایس ایچ او پہلے بھی اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ حرکات کے باعث معطل کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ذمہ دار پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی نہ کی گئی تو بلوچستان میں اس واقعہ کیخلاف ہڑتال کی کال دیں گے۔

مزید خبریں :