03 مارچ ، 2012
لاہور … وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مظفر گڑھ کی بستی شیروالی میں خاتون پر تشدد کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈی پی او مظفر گڑھ کو ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت ملتے ہی ڈی آئی جی اور ڈی پی او ،بستی شیروالی ضلع مظفر گڑھ پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے حکم دیا ہے کہ مغوی خاتون کو فوری بازیاب کرکے ملزمان کوقانون کے کٹہرے تک پہنچایا جائے۔