صحت و سائنس
04 مارچ ، 2012

سگریٹ نوشی مردوں کی دماغی صلاحیت میں کمی کا ایک سبب،تحقیق

سگریٹ نوشی مردوں کی دماغی صلاحیت میں کمی کا ایک سبب،تحقیق

لندن. . . .. . ایک جدید تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی مردوں کی دماغی صلاحیت میں کمی کا ایک سبب ہے۔ سگریٹ کے بارے میں کی جانے والی تحقیق ہربار اس سے انسانی صحت کو ہونے والے ایک نئے نقصان سے آگاہ کرتی ہے۔ کالج یونی ورسٹی لندن میں کی گئی ایسی ہی ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے مردوں کی دماغی صلاحیت سگریٹ نہ پینے والے مردوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے گھٹتی ہے۔ اس تحقیق میں برطانوی سول سروس کے 5ہزار مردوں اور 2100خواتین کی دماغی صلاحیتوں کا جائزہ 25سال تک لیا گیا ۔ البتہ خواتین میں دماغی صلاحیت کے گھٹنے کا یہ عمل نہیں پایا گیا۔

مزید خبریں :