کھیل
17 جنوری ، 2012

پہلا ٹیسٹ :انگلینڈ192 رنزپر آؤٹ، سعید اجمل کی 7 وکٹیں

پہلا ٹیسٹ :انگلینڈ192 رنزپر آؤٹ، سعید اجمل کی 7 وکٹیں

دبئی…پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے روزانگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 192 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، سعید اجمل نے اپنی تخلیق ”تیسرا“ کو استعمال کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں۔ دبئی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اسے ابتدا ہی میں مشکلات سے دوچار ہونا پڑا اور صرف 10 کے مجموعی اسکور پر پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب اوپنر ایلسٹر کک محض 3رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر عدنان اکمل کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہو گئے۔اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور ٹروٹ 31کے مجموعی اسکور پر 17رنز بنا کر اعزاز چیمہ کا شکار ہوئے۔ اس کے بعد انگلش ٹیم مسلسل دباوٴ کا شکار رہی اور کپتان اسٹراس 19رنز بنا کر، این بیل بغیر کوئی رنز بنائے جبکہ پیٹرسن 2 اور مورگن24 اور براڈ 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ایک موقع پر انگلش ٹیم کی سات وکٹیں94 رنز پر گر چکی تھیں، تاہم پرائر اور سوان نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 57 رنز بناکر کسی حدتک ٹیم کی پوزیشن بہتر بنادی۔پرائر شاندار 70 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔سوان نے 34 اور اینڈرسن نے 12 رنز بنائے۔سعید اجمل نے 7 ، جبکہ اعزا ز چیمہ، محمد حفیظ اور عبدالرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :