05 اپریل ، 2013
لاہور…پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بیلٹ پیپر پر خالی کالم کا خانہ شامل نہ کرے،اس سے جمہوری عمل کو نقصان ہو گا۔ لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ عمل جمہور دشمن اور دہشت گردوں کو اپنا ایجنڈا پورا کرنے کا موقع فراہم کرے گا، الیکشن کمیشن کا مقصد ووٹ کے تقدس کی حفاظت کرنا ہے نہ کہ پامال ہوتے دیکھنا۔سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں حق رائے دہی کا استعمال قومی فریضہ ہے جبکہ ووٹ نہ دینے کا ذکر تک نہیں،خالی خانے کی موجودگی سے انتخابات میں ٹرن آوٴٹ خطرناک حد تک کم ہو سکتا ہے۔