04 مارچ ، 2012
راولپنڈی …ایف آئی اے راولپنڈی کے سائیبر کرائم سرکل نے ایک نائیجیرین باشندے کو گرفتار کر لیا ہے جو انٹرنیٹ فراڈ کیذریعے پاکستانی شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کا رکن ہے ، سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مہر ایم عثمان غنی نے میڈیا کو بتایا کہ نائجیرین باشندے کرسٹوفر اوفرورا کو بلیو ایریا سے گرفتار کیا گیا ہے ، انہوں نے بتایا کہ فرفتار کیا جانے والا نائجیرین باشندہ اس گینگ کا رکن ہے جو جعلی ناموں سے ای میل کیذریعے لاٹری فراڈ کرتے ہیں انہوں نے بتایا کہ اسی گروہ کا ایک غیر ملکی رکن عدنان فہد اسماعیل پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے ، انہوں نے بتایا کہ یہ گینگ بلوچستان کے ایک شہری مختار بلوچ سے 27لاکھ روپے بٹور چکا ہے ، جسے فیس بک پر پیغام دیا گیا کہ ایک بلوچ انجینئر پلیجو اسحاق بلوچ کی لندن میں حادثے میں موت واقع ہو گئی ہے اور وصیت کے مطابق اسکے 76لاکھ ڈالر صرف کسی ایسے شخص کو ملنے ہیں جو بلوچ ذات سے تعلق رکھتا ہو ،انہوں نے مزید بتایا کہ اس گینگ کے پاکستان کے مختلف بینکو ں میں اکاوٴنٹس ہیں جن تک رسائی ہو چکی ہے ، انہوں نے بتایا کہ یہ گینگ ای امیل ، اور ایم ایم ایس کے زریعے متعدد افراد ساتھ فراڈ کر چکا ہے ، نییٹ ورک میں شامل دیگر افراد تک بھی پہنچنے کی کوشش جاری ہے۔