05 اپریل ، 2013
راولپنڈی … امریکی سینٹ کام کے نئے کمانڈر جنرل لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا ایک دوسرے کے قومی مفاد کیلئے انتہائی اہم ہیں۔ سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک سے راولپنڈی میں ملاقات کے دوران کمانڈر امریکی سینٹ کام کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ ایک قابل اعتماد شراکت دار رہا ہے، پاک امریکا تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ جنرل لائیڈ آسٹن نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں، مشکل زمینی علاقے کے باوجود پاک فوج کی دشمن کے خلاف کامیابی قابل تعریف ہے۔ اس موقع پر سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔