پاکستان
05 اپریل ، 2013

بلوچستان ہائی کورٹ نے صلاح الدین مینگل کے اغوا کا نوٹس لے لیا

بلوچستان ہائی کورٹ نے صلاح الدین مینگل کے اغوا کا نوٹس لے لیا

کوئٹہ…بلوچستان ہائی کورٹ نے سابق ایڈووکیٹ جنرل صلاح الدین مینگل کے اغوا کا ازخودنوٹس لیتے ہو ئے سی سی پی او کوئٹہ، ایس پی سریاب اور ایس ایچ او سریاب کو نو اپریل کو طلب کرلیا۔چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے متعلقہ پولیس افسران کو اگلی سماعت میں طلب کرتے ہوئے اور پولیس، ضلع انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ انوسٹی گیشن میں تعاون کریں اور صلاح الدین مینگل کی بحفاظت بازیابی کے لیے اقدامات کریں، سینئر وکیل صلاح الدین مینگل کو 2 دن پہلے نامعلوم افراد نے سریاب سے اغوا کر لیا تھا۔

مزید خبریں :