پاکستان
05 اپریل ، 2013

پشاور: حیات آباد میں مارٹر گولے گرنے سے 1 شخص جاں بحق ،3 زخمی

پشاور: حیات آباد میں مارٹر گولے گرنے سے 1 شخص جاں بحق ،3 زخمی

پشاور …پشاور کے علاقے حیات آباد میں 3 مارٹر گولے گرنے سے 1 شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ مارٹر گولے حیات آباد فیز 6 نواب مارکیٹ کے قریب گرے جس سے 4 افراد زخمی ہوئے جن میں 2 خواتین اور دو مرد شامل تھے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔ تاہم زخمیوں میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق مارٹر گولے خیبر ایجنسی کے علاقے شلوبر سے داغے گئے ہیں۔ جس کا ہدف ایف سی ہیڈ کوارٹر ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :