پاکستان
05 اپریل ، 2013

انتخابات سبوتاژ کرنیکی تمام کوششیں ناکام بنا دیں گے،عارف نظامی

انتخابات سبوتاژ کرنیکی تمام کوششیں ناکام بنا دیں گے،عارف نظامی

اسلام آباد…وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیاہے کہ آئندہ انتخابات سبوتاژ کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنادیاجائے گااوریہ مقررہ وقت پرہوں گے،کابینہ نے وزارت داخلہ کے الیکشن سیکیورٹی پلان کی منظوری بھی دے دی۔نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو کی زیر صدارت نگراں وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ہوا۔ وفاقی کابینہ نے دونکاتی ایجنڈے پر غور کیا ،وزارت داخلہ نے ملک میں امن وامان کی مجموعی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بعض اہم سیاسی جماعتوں کے رہ نماوٴں کو انتخابات میں حصہ نہ لینے کے لیے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جبکہ پاور سیکٹر کو تباہ کر کے انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے، وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ہدایت کہ وہ تمام پاور تنصیبات کی سیکیورٹی بہتر بنائے اورسیاسی رہ نماوٴں کی فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے، پر امن اور شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ عارف نظامی کا کہناہے کہ الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں بہت پہلے سے جاری ہیں جنہیں ناکام بنا دیا جائے گا، کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ عارف نظامی نے بتایا کہ اس وقت نگراں وزیراعظم کے پاس خزانہ ، خارجہ اور دفاع کے قلمدان ہیں، وزیر خزانہ ضرور ہونا چاہیے،خوب سے خوب تر کی تلاش ہے اور وزیر خزانہ کا فیصلہ جلد کر لیا جائے گا، تاہم نگراں کابینہ طویل المدتی فیصلے نہیں کر سکتی۔

مزید خبریں :