پاکستان
05 اپریل ، 2013

شاہ زیب قتل کیس :ایک اور گواہ نے شاہ رُخ جتوئی کوشناخت کرلیا

شاہ زیب قتل کیس :ایک اور گواہ نے شاہ رُخ جتوئی کوشناخت کرلیا

کراچی…شاہ زیب قتل کے ایک اور چشم دید گواہ نے شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزمان کو شناخت کرلیا،سماعت کے دوران ملزمان کے حامیوں کو لیپ ٹاپ لے کر بیٹھنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیااوروکلاء صفا ئی کو وقت دیتے ہو ئے کل تک سماعت ملتوی کردی۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتو ئی سمیت سجاد تالپور ،سراج تا لپور اور مر تضی لاشاری کو پیش کیا گیا ، واردات کے چشم دید گواہ محمد احمد زبیر نے ملزمان کو شنا خت کر لیا جس کے بعد وکلا ء صفا ئی نے گواہ سے جرح کی۔دوران سماعت ملزم شاہ رخ جتوئی کی حامی کمرہ عدالت میں لیپ ٹاپ لے کر بیٹھ گئے جس پر سرکاری وکیل نے اعتراض کیا۔ عدالت نے بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا آپ عدالتی کارروائی کی ریکارڈنگ کررہے ہیں۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وکیل صفا ئی نے کہا کہ عینی شاہد کے بیا نات میں تضاد ہے۔شاہ زیب قتل کیس میں ملزم مر تضیٰ لاشاری کے وکیل وزیر کھو سو نے پیروی کے لئے وکالت نامہ جمع کرادیا،جس کے بعد سما عت ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔عدالتی کا رروائی میں دوران سماعت جہاں وکلاء صفا ئی کی جانب سے اضا فی وقت مانگا گیا وہی سرکا ری وکیل نے اُس کوتا خیر ی حربے قرار دیتے ہو ئے عدالت سے جلد از جلد فیصلے کی درخواست کی ہے۔

مزید خبریں :