05 اپریل ، 2013
لاہور…الیکشن کمیشنر پنجاب نے امیدواروں کے کاغذات منظور اور مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لئے الیکشن ٹربیونلز قائم کر دیئے ہیں۔ ہر ٹربیونل ہائی کورٹ کے دو ججوں پر مشتمل ہو گا۔ الیکشن ٹربیونلز میں امیدوار اپنے کاغذات کے مسترد کئے جانے جبکہ عام شہری کسی امیدوار کے کاغذات منظور کئے جانے کے خلاف آٹھ اپریل سے دس اپریل تک اپیلیں کر سکیں گے۔ الیکشن ٹربیولز ان اپیلوں پر 17 اپریل تک فیصلے کریں گے۔ الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور نے جیونیوز کو بتایا کہ تمام ریٹرننگ آفیسرز امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد 17 اپریل کو دفتری اوقات کے بعد منظور شدہ کاغذات نامزدگی کی فہرستیں آویزاں کر دیں گے۔