05 اپریل ، 2013
اسلام آباد…محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے اکثر مقامات پر بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے گلگت بلتستان کے علاقے غذر کے پہاڑوں پر برف باری اور شہری علاقوں میں بارش سے موسم سرد ہوگیا ،آزاد کشمیر،خیبر پختونخوا،چترال،سوات ،کالام ،مالم جبہ میں سردی غائب اور گرمی کی ہوگئی آمد،سندھ،بلوچستان اور پنجاب میں گرمی کو بہت اچھی طرح محسوس کیا جاسکتا ہے ، گرمی کے ساتھ ساتھ طویل لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کو کافی مشکلات میں مبتلا کردیا ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت حیدر آباد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔