05 اپریل ، 2013
اسلام آباد…مجلس وحدت المسلمین کے پارٹی انتخابات کل اسلام آباد میں ہوں گے جبکہ عام انتخابات میں اس کے 150امیدوار حصہ لیں گے۔ مجلس وحدت المسلمین پاکستان کی شوریٰ کا اجلاس سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات اور مختلف جماعتوں سیسیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پر غور کیا گیا۔علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے مجلس وحدت المسلمین کے 150امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے ، جبکہ پارٹی انتخابات کل اسلام آباد میں ہوں گے،جس میں تین برس کے لیے مرکزی قیادت کا انتخاب کیا جائے گا۔