پاکستان
05 اپریل ، 2013

کراچی کے شہری گاڑیوں سے کالے شیشے ہٹا لیں،کارروائی ہوگی، ایڈیشنل آئی جی

کراچی کے شہری گاڑیوں سے کالے شیشے ہٹا لیں،کارروائی ہوگی، ایڈیشنل آئی جی

کراچی …کراچی کے شہری اپنی گاڑیوں سے رضاکارانہ کالے شیشے ہٹا لیں ورنہ گاڑیاں تحویل میں لی جا سکتی ہیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام شبیر شیخ کراچی نے خبر دار کیا ہے کہ شہر میں فینسی نمبر پلیٹ اور نیلی لائٹس والی گاڑیوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بلا اجازت بلیو ریواونگ لائٹس اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو پولیس تحویل میں لینے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر سے کالے شیشے ہٹا لیں 15 دن بعد کالے شیشوں کے خلاف سخت مہم شروع کی جائے گی۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے سرکاری گاڑیوں سے کالے شیشے اتارنے سے متعلق چیف سیکریٹری کوبھی خط لکھا ہے۔ اور مہم کے دوران سرکاری گاڑیوں پر سے بھی کالے شیشے اُتار دئیے جائیں گے۔ سند ھ پولیس کے تر جمان نے واضح کیا کہ سندھ پولیس کی تمام گاڑیوں سے سیاہ شیشے اتار دئیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق اپلائیڈ فار رجسٹریشن والی گاڑیوں کے لئے محکمہ ایکسائز کا جاری کردہ لیٹر چیک کیا جائے گا۔ ورنہ AFR والی گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی جائیں گی۔

مزید خبریں :