05 اپریل ، 2013
کراچی …فیڈرل بورڈ آف ریونیو کراچی کے پاس 900 امیدواروں کی جانچ کا کام آیا ہے جس میں سے نصف سے زائد کی جانچ ہوگئی ہے، 50 فی صد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی میں این ٹی این نمبر ہی فراہم نہیں کیے۔کراچی میں ریجنل ٹیکس آفس ایف بی آر کے حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ 900 میں سے 500 امیدواروں کی جانچ کا کام مکمل کرلیا ہے۔ بقیہ کی جانچ بھی جلد مکمل کرلی جائے گی۔ ایف بی آر حکام نے بتایا کہ جن امیدواروں کی فہرست کراچی آفس میں فراہم کی گئی ہیں ان میں سے نصف نے این ٹی این نمبر فراہم ہی نہیں کیے۔ حکام نے بتایا کہ کراچی آفس میں ہر امیدوار کی جانچ کا کام آیا ہے جو یا تو کراچی سے انتخاب لڑ رہا ہو یا اس کا کوئی بھی اثاثہ شہر میں موجود ہو۔