پاکستان
05 اپریل ، 2013

کراچی: ارشد پپو قتل کیس، 3 ملزمان کا 13 اپریل تک جسمانی ریمانڈ

کراچی … انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ارشد پپو قتل کیس میں ملوث 3 ملزمان کو 13 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ ارشد پپو کیس میں نامزد 2 ملزمان ذاکر ڈاڈا اور زبیر بلوچ کو جسٹس غلام مصطفی میمن کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ذاکر ڈاڈا، زبیر بلوچ اور انسپکٹر یو سف کو 13 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے تیسرے ملزم انسپکٹر یو سف کو عدالت میں نہ پیش کئے جانے پر تفتیشی افسر سے سوال کیا،جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ انسپکٹر یو سف پولیس کی تحویل سے بھا گنے کی کو شش کی جس پر فائرنگ کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا، اسپتال میں زیر علاج ہے، اس لئے عدالت میں نہیں پیش کیا گیا۔

مزید خبریں :