05 اپریل ، 2013
کراچی … نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی نے کہا کہ ٹیکس ادا کرنے والے چھوٹے بڑے تمام تاجروں کو اسلحہ لائسنس جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ ہاوٴس میں کراچی تاجر اتحاد کے وفد سے گفتگو میں کہی۔ نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کا مسئلہ کافی عرصے سے ہے جسے بہتر بنانے میں وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پوری کوشش کررہے ہیں کراچی میں امن کا قیام ہو اور کراچی شہر کی رونقیں بحال ہوں۔ کراچی اتحاد کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ کو کراچی کی مارکیٹوں میں بھتا خوری، ہراساں کرنے اور مارکیٹوں کے اطراف میں غلط پارکنگ جیسے مسائل کی نشاندہی کی۔