پاکستان
05 اپریل ، 2013

اقتدار پر قابض رہنے والوں نے ملکی مستقل غیر محفوظ بنادیا، لیاقت بلوچ

لاہور … جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک کے اقتدار پر مسلسل قابض رہنے والوں نے ہمارے بچوں کا مستقبل تاریک اور غیر محفوظ بنا دیا ہے، غریب لوگوں کو علاج اور تعلیم کی سہولیات میسر نہیں۔ مدرسہ جامع العلوم ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ وہ وقار کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتے ہیں، اگر کوئی جماعت یہ سمجھے کہ جماعت اسلامی اس کے ہاتھ کی چھڑی اور اور جیب کی گھڑی بن کر رہے گی تو یہ ان کی بھول ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کو آج علاج اور تعلیم کی سہولت میسر نہیں، پورا ملک ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے، ان چند ہزار لوگوں نے سیاست پر قابض ہو کر معاشرے میں لوگوں کا جینا حرام کر دیا ہے اور ملک میں حلال روزی کمانا مشکل ہو گیا ہے۔

مزید خبریں :