پاکستان
04 مارچ ، 2012

کوئٹہ:دو روز قبل لاپتہ ہونے والے 10 افراد کے اہلخانہ کا احتجاج

کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقے سریاب سے 2 روز قبل مبینہ طور پر 10 افراد کے لاپتہ کئے جانے کے خلاف اہل خانہ نے سریاب روڈ پر احتجاجی دھرنادیا اور ٹائر جلاکر سڑک کو بلاک کردیا۔ سریاب کے علاقے میں دو روز قبل مبینہ طور پر10افراد کے لاپتہ کئے جانے کے خلاف خواتین اور بچوں سمیت اہل خانہ گاہی خان چوک کے قریب سریاب روڑ پر پر جمع ہوگئے، مظاہرین نے لاپتہ افراد کی تصاویر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کی بازیابی کے لئے نعرے درج تھے۔ مظاہرے کے شرکا نے رکاوٹیں کھڑی کر کے اور ٹائر جلا کر سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا اس دوران سڑک کے دونوں اطراف ٹریفک جام اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں مظاہرین کا دعوہ تھا کہ دو روز قبل ان کے دس رشتہ داروں کو نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے، مظاہرہ کرنے والے افراد کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی جبکہ مظاہرین نے سریاب روڈ پر گاڑیوں پر پتھراو کی جس سے کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔کوئٹہ کی بلیلی چیک پوسٹ پر کسٹم کے عملے کی کاروائی، بس سے 50لاکھ روپے سے زائد مالیت کا غیرملکی سمگل شدہ سامان برآمد کرلیا گیا۔ کسٹم ذرائع کے مطابق چمن سے ایک بس کے ذریعے بھاری مقدار میں غیر ملکی سامان کوئٹہ لایا جارہا تھا کہ کسٹم کے عملے نے بلیلی چیک پوسٹ پرچھاپہ مارکر بڑی تعداد میں کمپوٹرز،چائے اور کپڑا برآمد کرلیا جس کی مالیت مارکیٹ میں پچاس سے ساٹھ لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

مزید خبریں :