پاکستان
05 اپریل ، 2013

بھارت کا 17قیدی رہا کرنے حکم،ہفتے کو پاکستان کے حوالے کیا جائیگا

لاہور…بھارت نے پاکستان کے 17 قیدی رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔جنہیں ہفتے کے روز واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔غلطی سے پاک بھارت زمینی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی پر بھارت میں گرفتار ہونے والے 17 پاکستانی شہریوں کو سزا پوری ہونے پر رہا کیا جا رہا ہے۔ رہائی پانے والوں میں تین سول شہری اور چودہ ماہی گیر شامل ہیں۔ ان پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی باقاعدہ اطلاع بھارتی حکام نے پاکستان کو کر دی ہے۔

مزید خبریں :