پاکستان
05 اپریل ، 2013

بجلی نادہندگان کے خلاف نیب کے ذریعے کارروائی کرینگے،پیسکو

پشاور…پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کے نادہندگان کے خلاف نیب کے ذریعے سخت کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔پیسکو ترجمان شوکت افضل نے جیو نیوز کو بتایا کہ خیبر پختونخوا میں بجلی نادہندگان سے واجبات کی وصولی کے حوالے سے پیسکو اور نیب حکام کا اہم اجلاس ہوا۔جس میں بتایا گیا کہ نادہندگان کو ادائیگی کے لیے بھیجے گئے نوٹسز کی آج آخری تاریخ ہے۔جس کے بعد بقایاجات کی ادائیگی کے لیے نادہندگان کو مزید مہلت نہیں دی جائے گی۔ اور نیب حکام کے ذریعے ان کے خلاف سخت کارروائی شروع کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق نادہندگان کی نہ صرف بجلی کاٹی جائے گی بلکہ ان کی گرفتاری، جائیداد کی قرقی اور دیگر سزائیں بھی ہو سکتی ہیں۔

مزید خبریں :