پاکستان
05 اپریل ، 2013

جمہوریت میں بنیادی حقوق کا حصو ل ممکن ہے،ثروت اعجاز

جمہوریت میں بنیادی حقوق کا حصو ل ممکن ہے،ثروت اعجاز

کراچی …پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ جمہوریت میں بنیادی حقوق کا حصو ل ممکن ہے انتخابات ملک و قوم کیلئے روشن مستقبل کی نوید ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام میں ووٹ کے استعمال کا شعور بیدارکرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بات قادری ہاوٴس کراچی پرملاقات کے لئے آئے ہوئے سنی تحریک کے امیدواروں سے گفت گو میں کہی۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے والے افراد کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے عمل نے جعلی ڈگری اور کرپٹ افراد کا پردہ چاک کردیاہے۔ وہ الیکشن کمیشن کی درست جانچ پڑتال کے عمل کو شفاف انتخابات کی جانب ایک قدم سمجھتے ہیں،انہوں نے کہاکہ نگراں حکومتوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کی دولت لوٹنے والوں کے چہروں کو بے نقاب کریں۔

مزید خبریں :