پاکستان
05 اپریل ، 2013

ایک لاکھ روپے سے زائد 2750 گیس نادہنگان کے کنکشن کاٹنے کا حکم

لاہور… سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عارف حمید نے ایک لاکھ روپے سے زائد کے 2750 نادہنگان کے کنکشنز کاٹنے کا حکم دے دیا ہے ۔ نادہندگان کی چشم پوشی کرنیوالے افسران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 2ہزار 750 سے زائد نادہندگان کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے ان میں 1545 صنعتی اور 1205 کمرشل صارفین شامل ہیں۔صنعتی صارفین کے ذمے 7 ارب 96 کروڑ روپے اور کمرشل صارفین کے ذمے 89 کروڑ روپے بقایاجات ہیں۔ سوئی نردرن کمپنی واجب الادا رقوم اسی ماہ وصول کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کمپنی نے نادہندگان کی فہرستیں تما علاقائی دفاتر کو بھجوا دی ہیں۔

مزید خبریں :