کھیل
05 اپریل ، 2013

انڈر 16 ایشیا کپ ہاکی:پاکستان نے چین اور جاپان کو پچھاڑ ڈالا

سنگا پور…انڈر 16 ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، سولہ سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں نے پہلے چین کے خلاف 18گول کیے، پھر جاپان کو چار کے مقابلے میں سات گولز سے شکست دی ، سنگاپور میں جاری فائیو اے سائیڈانڈر۔16ایشیاء کپ میں پاکستان کی یہ تیسری کامیابی ہے،تین میچوں میں پاکستان 42گولز کرچکا ہے، چائینز تائی پے کو 16گولز سے شکست دینے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے چین کے خلاف بھی 18گولز کرڈالے ۔ گرین شرٹس کی جانب سے محمد عتیق نے چھ ، شان ارشاد نے چار اور نوہیز زاہد ملک نے تین گول اسکور کئے۔ دوسرے میچ میں پاکستان نے جاپان کو سات۔ چار سے شکست دی۔ اس میچ میں پاکستان کے محمد عتیق نے دو اور شان نے ایک گول اسکور کیا۔محمد عتیق تین میچز میں 13گولز کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :