04 مارچ ، 2012
لاہور…لاہور میں ایک رکشے میں سی این جی بھرواتے ہوئے سلنڈر پھٹ گیا، جس سے رکشہ میں سوار 2بچوں اور رکشا ڈرائیور سمیت چار افراد جھلس گئے زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق رکشے میں سلنڈر پھٹنے کا واقعہ جوہر ٹاوٴن کے علاقے ٹکا چوک میں پیش آیا،جہاں سی این جی اسٹیشن پر رکشے میں سی این جی بھرواتے ہوئے دھماکپ سے سلنڈر پھٹ گیا،اس واقعے میں رکشا سوار 2بچوں اور ڈرائیور سمیت4افراد جھلس گئے،زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے