06 اپریل ، 2013
کراچی…رینجرز کے بعد پولیس بھی حرکت میں آگئی۔ کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ایس پی گلشن اقبال ظفر اقبال کے مطابق رات گئے ہونیوالے سرچ آپریشن میں نیوٹاوٴن، گلشن اقبال، شاہراہ فیصل سمیت مختلف تھانوں کی نفری اور ایک درجن سے زائد پولیس موبائلوں نے حصہ لیا۔آپریشن کے دوران 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن میں پولیس کو مطلوب سلیم ملا اور وسیم بہاری بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔