06 اپریل ، 2013
لاڑکانہ…حلقہ این اے 207 سے پی پی کی امیدوار فریال تالپور کے کاغذات نا مزدگی منظور کر لئے گئے ۔ فریال تالپور کے کاغذات سابق وزیر ایاز سومرو نے ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرائے تھے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے بھی فریال تالپور ریٹرننگ افسر کے پاس نہیں پہنچیں۔ایاز سومرو کی موجودگی میں فریال تالپور کے کاغذات منظور کرلیے گئے۔