06 اپریل ، 2013
اسلام آباد…آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم رات میں کوئٹہ ژوب ڈویژن میں بعض مقامات پر بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل بلوچستان میں اکثر مقامات پر بارش کے نئے سلسلے کا امکان ہے۔ سوموار اور منگل کو اسلام آباد،پنجاب،خیبر پختونخوا اور صوبہ سندھ ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز بارش کی توقع ہے۔41 ڈگری سنٹی گریڈ کے ساتھ شہید بے نظیر آباد گرم ترین مقام رہا۔کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سنٹی گریڈ ،لاہور میں 32،اسلام آباد میں 28 ،کوئٹہ 27 اور پشاور میں 31 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔