پاکستان
06 اپریل ، 2013

عوام ہی اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق رکھتے ہیں،ایچ آرسی پی

عوام ہی اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق رکھتے ہیں،ایچ آرسی پی

لاہور…ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ الیکشن سیاسی عمل ہے عدالتی نہیں ،عوام ہی اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں آئی اے رحمن کا کہنا تھا کہ الیکشن اچھے برے نمائندوں کو خود چھانٹ دیتے ہیں ،اسکروٹنی میں امیدواروں کی توہین اور تذلیل نہ کی جائے۔کمیشن کی سابق چیئرپرسن سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ احتساب کے نام پر جو ناٹک کھیلا جارہا ہے یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے۔ ریٹرننگ افسروں کے اوٹ پٹانگ سوال سیاستدانوں کو بدنام کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن عدلیہ کرانے ہیں تو الیکشن کمیشن کی ضرورت نہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن ملتوی نہیں ہونے چاہئیں اور تمام اپیلوں کے فیصلے ایک ہفتے کے اندر ہونے چاہئیں۔

مزید خبریں :