پاکستان
06 اپریل ، 2013

ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں،ثروت اعجاز

ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں،ثروت اعجاز

کراچی…پاکستان سنی تحریک کے سر براہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں تاکہ جمہوری قدروں کو مضبوط و مستحکم کیا جا سکے۔ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ انتخابات میں کالعدم جماعتوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی جائے۔نگراں حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ کراچی سمیت ملک بھر سے انتہا پسندی اور دہشت گر دی کے خاتمہ کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ گیارہ مئی کو عوام سے پر امید ہیں کہ وہ درست فیصلہ کریں گے کیونکہ درست فیصلے سے ہی معیشت کی بحالی ، مہنگائی ، بیروزگاری اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہے۔

مزید خبریں :