پاکستان
06 اپریل ، 2013

الیکشن کمیشن کو مشرف، نثار سمیت کئی امیدواروں کیخلاف شکایات موصول

الیکشن کمیشن کو مشرف، نثار سمیت کئی امیدواروں کیخلاف شکایات موصول

اسلام آباد…الیکشن کمیشن کو انتخابات سے متعلق پرویز مشرف،چوہدری نثار سمیت کئی امیدواروں کے خلاف 63 شکایات موصول ہوئی ہیں جو تحقیقات کے لیے متعلقہ اضلاع کر ریٹرننگ افسران کو بھجوا دی ہیں۔ الیکشن کمیشن کو موصول ہونے والی شکایات میں راولپنڈی کے شہری نے الزام لگایا ہے کہ پرویز مشرف نے 20 کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں،ٹیکسلا کے ایک شہری نے چوہدری نثار کے خلاف درخواست دی ہے کہ انہوں نے زکوٰة فنڈز کو سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کیا،سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل کے خلاف اپنی مرضی کے پولنگ اسٹیشنز قائم کرانے کی شکایت ملی ہے۔الیکشن کمیشن نے تمام شکایات متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو بھجوا دی ہیں اور تحقیقات کر کے قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :