06 اپریل ، 2013
گوجرانوالہ… قومی اسمبلی کی نشست این اے 101 پر ریٹرننگ افسر اور امیدواروں کے درمیان دلچسپ مکالمے ہوئے ، ریٹرننگ افسر کو سیر پر سوا سیر مل گیا۔ملک بھر میں امیداروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال اوران سے سوالات کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں امیدواروں سے دلچسپ سوالات پوچھے جارہے وہیں دلچسپ جوابات بھی آرہے ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 101 گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کے امیدوارشوکت منظور چیمہ اور تحریک انصاف کے شاہ نواز چیمہ نے ریٹرننگ افسر۔ کے سامنے حاضری دی۔ اس دوران دلچسپ مکالمے ہوئے۔ریٹرننگ افسر نے ن لیگ کے امیدوار شوکت منظور چیمہ سے پوچھا!چیمہ صاحب ! اے بی سی ڈی تو سنادیں،چیمہ صاحب بولے!”سر چھوٹی اے بی سی ڈی سناوٴں abcd… یا بڑی …. ABCD...“۔اب باری آئی دوسرے چیمہ صاحب، شاہ نواز چیمہ کی۔ریٹرننگ افسر نے کہا !شاہ نواز صاحب ! آپ 15 پھلوں کے نام انگریزی میں بتادیں!شاہ نواز چیمہ برجستہ بولےOrage،Apple،Grapeاور اب ایک درجن کیلے لگالیں۔اور بالاآخر ریٹرننگ افسر نے دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔