پاکستان
06 اپریل ، 2013

سابق صدر پرویز مشرف پر مزید اعتراضات داخل

سابق صدر پرویز مشرف پر مزید اعتراضات داخل

راولپنڈی…سابق صدر پرویز مشرف کے الیکشن لڑنے کے خلاف اعتراضات بڑھتے جا رہے ہیں ، آج بھی راولپنڈی ہائی کورٹ بار اور تین دیگر پارٹیوں نے حلقہ این اے 48 سے پرویز مشرف کو نااہل قرار دینے کے لئے اعتراضات داخل کرا ئے ،ریٹرننگ افسر نے پرویز مشرف کو طلب کرنے کی درخواست پر 7 اپریل کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔تفصیلات اسلام آباد سے آمنہ عامر کی اس رپورٹ میں ہائی کورٹ بار راول پنڈی کی جانب سے اور لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ خالد عباسی نے این اے 48 سے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی پر الگ الگ اعتراضات داخل کرائے۔ اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹا، ججز کو معزول اور نظربند کیا، ان کے خلاف نواب اکبر بگٹی ، بے نظیر بھٹو کے قتل کیسز اور لال مسجد آپریشن میں معصوم افراد کو قتل کرنے کے الزامات ہیں۔ یہ اعتراض بھی اٹھایا گیا ہے کہ پرویز مشرف نے بیرون ملک جائیداد سمیت 64 کروڑ روپے کے اثاثہ جات ظاہر کیے مگر ذریعہ آمدن نہیں بتایا، وہ آرٹیکل 62 اور 63 پر بھی پورا نہیں اترتے اس لیے انتخابات لڑنے کے اہل نہیں ، ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔حلقہ این اے 48 سے آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء خورشید قصوری نے اپنے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف پر سندھ ہائی کورٹ کی ججمنٹ پر اسی صورت میں سزا ہو سکتی ہے جب اس کے خلاف فیڈریل کا نمائندہ باقاعدہ پرچہ کٹوائے ،پرویز مشرف سے سیاسی پارٹیاں خوف زدہ ہو گئی ہیں۔پرویز مشرف کو حلقہ این۔اے 48 سے نااہل قرار دینے کے لیے اسی حلقے کے نامزد امیدواررضواب شبیر سمیت ایک ووٹر نے اعتراضات داخل کرائے ،کیا پرویز مشرف حلقہ این۔اے 48 ایکشن کے اہل ہو سکیں گئے یا نہیں ،اس کا فیصلہ کل ہو گا۔

مزید خبریں :