پاکستان
06 اپریل ، 2013

سابق ارکان پارلیمنٹ میں سے 80 کی ڈگریوں کی تصدیق

سابق ارکان پارلیمنٹ میں سے 80 کی ڈگریوں کی تصدیق

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے183 سابق ارکان پارلیمنٹ میں سے چوہدری نثار ، خورشید شاہ، امیر مقام سمیت 80 کی ڈگریوں کی تصدیق کر دی ، پانچ کی تصدیق کا عمل جاری ہے جبکہ96 ایسے ہیں جنہوں نے ایچ ای سی سے رابطہ ہی نہیں کیا۔ تصدیق نہ کرانے والے سابق ارکان پارلیمنٹ پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی۔ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 183 سابق ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریز کی تصدیق سے متعلق تفصیلات الیکشن کمیشن کے حوالے کردی ہیں۔ ایچ ای سی نے جن 80 سابق ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریاں مصدقہ قرار دے دی ہیں ، ان میں چوہدری نثار علی خان ، امیر مقام، خورشید شاہ، سینیٹر طلحہ محمود، قاسم ضیا، جمال لغاری، سیف الدین کھوسہ اور امتیاز صفدر وڑائچ ، ثمینہ خالد گھرکی ،خواجہ سلمان رفیق ، سعیدہ بتول،فرخندہ وڑائچ اورغزالہ سعد رفیق بھی شامل ہیں۔ ایچ ای سی ذرائع کے مطابق جن 96 سابق ارکان پارلیمنٹ نے ڈگریز کی تصدیق کے لیے ایچ ای سی سے رابطہ ہی نہیں کیا ، ان میں عطیہ عنایت اللہ، شہناز شیخ، فوزیہ ارشد، نادیہ گبول، رائے مجتبیٰ کھرل ، اویس اسلم مڈھیانہ ،عبدالرحیم مندوخیل، گل نصیب خان بھی شامل ہیں۔ کئی نامی گرامی سیاست دان ہائر ایجوکیشن کمیشن کو اپنی ڈگریز پر اعتراضات پر مطمئن نہیں کرسکے۔ ان میں مخدوم فیصل صالح حیات، میاں منظور وٹو، رخسانہ بنگش، سینیٹر گلزار احمد، اور ثنا اللہ زہری بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :