06 اپریل ، 2013
ٹوبہ ٹیک سنگھ…سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نااہلی کیس کے باوجود پیپلز پارٹی نہیں چھوڑی،جب تک جمہوری حکومت دو دور پورے نہیں کرے گی ملک میں سیاسی پختگی نہیں آئے گی۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اپنے بھانجے پیر قطب علی شاہ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج لوگ انقلاب کی بات کرتے ہیں، بطور وزیراعظم جنرل مشرف کو معاف کیا اور بے نظیر شہید کے قاتلوں کو گرفتار کروایا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ان کے دور میں چار ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئی،صوبائی حکومت نے ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کی۔سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اب پیسے والوں کو ٹکٹ ملتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی اپنے کارکن کو ٹکٹ دیتی ہے، پیپلز پارٹی نے اصل آئین بحال کیا،آج لولی لنگڑی جمہوریت ان کی مرہون منت ہے۔