پاکستان
06 اپریل ، 2013

گوجرانوالہ:پیشی پر لائے گئے ملزمان اور پولیس اہل کاروں میں ہاتھا پائی

گوجرانوالہ:پیشی پر لائے گئے ملزمان اور پولیس اہل کاروں میں ہاتھا پائی

گوجرانوالہ…گوجرانوالہ کے سیشن کورٹ میں پیشی پرلائے گئے ملزمان اور پولیس اہل کاروں میں تلخ کلامی کے بعد نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ ملزمان نے بخشی خانے میں توڑ پھوڑ کی اور حوالات کے تالے بھی توڑدیے۔گوجرانوالہ میں ملزم محمد رزاق کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پیشی کے بعد پولیس اہل کار ملزم کو واپس لارہے تھے۔اس دوران ملزم کے ورثانے پولیس کو برا بھلا کہنا شروع کردیا۔ پولیس نے ملزم کو جوڈیشل لاک اپ میں بند کرنے کی کوشش کی تو دیگر ملزمان مشتعل ہوگئے اور تلخ کلامی کے بعد ہاتھاپائی شروع ہوگئی۔ ملزمان نے جوڈیشل لاک اپ میں توڑ پھوڑ کی اور تالے بھی توڑ ڈالے۔سیکیورٹی انچارج انسپکٹر ثروت کا کہنا ہے کہ ہاتھا پائی کرنے والے ملزمان اور ان کے ورثا کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :