پاکستان
06 اپریل ، 2013

انتخابات کے دوران سندھ میں پیسہ اور ڈنڈا دونوں چلیں گے، پگارا

 انتخابات کے دوران سندھ میں پیسہ اور ڈنڈا دونوں چلیں گے، پگارا

پیرپگارا…پاکستان مسلم فنکشنل لیگ کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشواء پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ ملکی حالات جیسے چل رہے ہیں ان میں خدا کرے الیکشن ہوجائیں۔ راجہ ہاوٴس کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے پیرپگارا کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کی مدت بڑھائی گئی تو اللہ ہی حافظ ہے۔ انتخابات کے دوران سندھ میں پیسہ اور ڈنڈا دونوں چلیں گے۔ انہوں نے قومی اسمبلی کی تھرپارکر اورعمرکوٹ کی نشستوں پر شاہ محمود قریشی کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہم ساتھ چلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو نادہندہ ہیں انہیں پکڑا جائے۔

مزید خبریں :