پاکستان
06 اپریل ، 2013

الیکشن کمیشن کی معاونت کیلئے تمام بینکس اتواربھی کھلیں گے

 الیکشن کمیشن کی معاونت کیلئے تمام بینکس اتواربھی کھلیں گے

کراچی…اسٹیٹ بینک کے مطابق الیکشن کمیشن کی معاونت کیلئے ملک بھر کے تمام بینکس اتواربھی کھلیں گے۔اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایات جاری کی ہے کہ اپنے تمام دفاتر جن کا تعلق قرضے کی معلومات سے ہے آج صبح8سے رات12بجے تک کھلیں رہیں گے تاکہ انتخابی امیدواروں کے قرضوں سے متعلق تمام مسائل نمٹائے جاسکیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکس ان امیدواروں کو کلیئرنس سرٹیفیکیٹ جاری کرسکیں گے جو اپنے واجبات ادا کرچکے ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق امیدوار آج اتوار کے روز اپنے نام پر واجب الادا رقوم بھی جمع کروا سکتا ہے یاد رہے کہ ملک بھر کے تمام بینکس کے اتوارکوکھلنے سے عوام کاتعلق نہیں ہے۔

مزید خبریں :