06 اپریل ، 2013
نوشکی…بلوچستان کے ضلع چنوشکی میں الیکشن کمیشن کے دفتر پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملہ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نوشکی میں میونسپل کمیٹی کے احاطے میں واقع الیکشن کمیشن کے دفتر پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا جس سے زوردار دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں قریب موجود دو افراد معمولی زخمی ہوگئے جبکہ دفتر میں موجود گاڑی کو بھی جزوی نقصان پہنچا، وہاں پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کردی تاہم ملزمان دھماکے کے مقام سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچ گئے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔